فیول ایڈجسٹمنٹ ،نیپرا نے بجلی 1 روپے55 پیسے مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے فیو ل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 55 پیسے مہنگی کر دی۔
نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا، جس سے عوام پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا اور نرخوں میں اس اضافے سے عوام پر بجلی کا اضافی بوجھ پڑے گا، عوام پر یہ بوجھ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے تقریبآ 9 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی اور اس کے علاوہ بجلی دی جانیوالی سبسڈی بھی ختم کر دی تھی.
