بھارت میں گائے ایمبولینس متعارف

عوامی سطح پر مسلسل ناکام مودی سرکار نے ایک بار پھر مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اترپردیش میں گائے ایمبولینس متعارف کروا دی ہے۔ ملکی معیشت کی تنزلی ، غربت کے راج کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی کے مضحکہ اقدامات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔
اُتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے ملک کی پہلی گائے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 112 ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح بیمار گائے کے لیے نئی ایمبولینس سروس آئندہ ماہ کام شروع کریگی۔
لکشمی نارائن چوہدری نے مزید بتایا کہ کہا اس سروس کے لیے 515 ایمبولینسیں مختص کی گئی ہے جب کہ ہر ایمبولینس میں ایک ڈاکٹر اور 2 پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان ہوں گے۔
