انفینکس کے 2 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز متعارف

معروف موبائل فون کمپنی انفینکس نے نوٹ 11 سیریز میں نئے فونز کا اضافہ کر دیا ہے ۔کمپنی نے ہاٹ 11 پلے کو بھی نوٹ 11 آئی کے ساتھ ساتھ پیش کر دیا ، دونوں فونز میں میڈیا ٹیک پراسیسر اور بڑی بیٹریوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

نئے متعارف کروائے گئے دونوں فونز میں ہاٹ 11 پلے زیادہ سستا ہے جس میں میڈیا ٹیک کا جی 35 پراسیسر موجود ہے۔فون میں 6.82 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ہے اور واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کا سب سے بہترین فیچر اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جبکہ بیک پر فنگرپرنٹ اسکینر، بلیوٹوتھ 5.0 اور وائی فائی 802.11 سپورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔اس ڈوئل سم فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج ایکس او ایس انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔

انفینکس نوٹ 11 آئی میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 85 پراسیسر سے لیس ہے۔ فرنٹ پر 6.95 انچ کا بڑا ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔فون کے یبک پر 48 میگا پکسل مین اور 2، 2 میگا پکسل کے 2 کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہے۔فون کی قیمت 160 ڈالرز، 28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

Back to top button