بھارت میں گائے سونے کی چین نگل گئی

بھارت میں گائو ماتا پوجا کے دوران سونے کی چین ہی نگل گئی ، اہل خانہ کئی روز تک گائے کا گوبر ہی چیک کرتے رہے۔

گائے کو پوجا کے دوران زیورات پہنائے جاتے ہیں جوکہ بعد میں اتار لیے جاتے ہیں ، سری کانتھ پوجا کے بعد جب گائے کے گلے میں ڈالی 20 گرام سونے کی چین اتارنے لگا تو معلوم ہوا کہ چین تو گائے کے گلے میں موجود ہی نہیں ۔

اہل خانہ تین ہفتے تک تلاش کے بعد گائے کو جانوروں کے ہسپتال لے گئے جہاں ایکسرے میں دیکھا گیا تو چین گائے کے پیٹ میں موجود تھی۔

ڈاکٹر نے گائے کے مالک کی اجازت کے بعد آپریشن کر کے سونے کی چین نکال لی ۔

Back to top button