پنجاب بھر کے سکولوں میں درود شریف پڑھنا لازمی قرار

پنجاب بھر کے سکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھا جائے گا۔

سکولوں میں اسمبلی کے دوران ترانے سے پہلے درودشریف پڑھنا ہو گا۔ سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف کے ساتھ قرآن پاک کی آیات بھی پڑھیں جائیں گی۔

اسمبلی میں ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا بھی لازمی کرنی ہو گی ، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

Back to top button