بھینس کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائیں گے

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائیں گے۔
سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتےہوئے زرتاج گل کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک میں جتنا بھی ڈیزل اور پیٹرول لایا جا رہا ہے وہ یورو فائیو کوالٹی ہے اور یورو فائیو میں سلفر کی مقدار صرف 5 فیصد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب نے گاڑیوں کی آلودگی کو دور کرنے کیلئے جرمانے سخت کیے ہیں، ایرانی اسمگل شدہ تیل کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس سے 250 ارب روپے کے سالانہ نقصان پرقابو پایا گیا۔ زرتاج گل کا کہنا تھاکہ بلوچستان بارڈر پر آپریشن کے بعد 1100 پیٹرول پمپ بند کر دیے ہیں جبکہ ملک میں اس وقت 1800 پیٹرول پمپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں، صنعتی آلودگی پر اسلام آباد میں لوہا بنانے والی فیکٹریوں کی نگرانی ہو رہی ہے جبکہ پلاسٹک جلا کر آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو جرمانے کیے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 3 ہزار 34 مقدمات درج کیے گئے، جب انگریز چھوڑ کر گئے تو جنگلات 33 فیصد تھے، ٹمبرمافیا نے ان جنگلات کو 7 فیصد تک پہنچایا، 15 سال میں ملک میں سپر فلڈ اور خشک سالی آئی ہے۔
زرتاج گل نے بتایا کہ صنعتی انقلاب کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کا ذمہ دار پاکستان نہیں کیونکہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا ایک فیصد بھی حصہ نہیں۔وزیر مملکت نے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button