بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار

 کینیڈا کی ایک بیکری میں نقب لگانے والے شخص نے نہ صرف تمام قیمتی اشیا چھوڑ کر صرف چھ کپ کیک چرائے بلکہ اس کے نتیجے میں ہونے والے کوڑے کو صاف کرکے بیکری سے باہر روانہ ہوگیا۔وینکووا شہر کی بیکری میں صبح کے تین بجے چور دروازے کا شیشہ توڑ کرداخل ہوا اور ایک پیکٹ چرایا جس میں چھ عدد کپ کیک تھے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق پہلے وہ 15منٹ تک بیکری کے باہر کھڑا رہا۔ اس کے دروازے پر دستک دی، پھر شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوا، بیت الخلا میں گیا اور کافی دیر بیکری کے اندر ہی بیٹھا رہا اور پانی پیا۔

اس کے بعد وہ اٹھا اور جھاڑو اور بالٹی لاکر شیشے کے ٹکڑے بہت احتیاط سے صاف کئے۔ اتنا وقت صرف کرنے کے بعد اس نے دکان سے صرف چھ کپ کیک چرائے۔

Back to top button