تائیوان میں 45 ڈگری جھکا مندر عوامی توجہ کا مرکز

تائیوانی ٹاور آف پیسا جوکہ 45 ڈگری تک جھکا ہوا ہے، بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اگست 2009 میں شدید طوفان کے دوران تیز بارش سے مندر 45 ڈگری زاویے تک جھک گیا تھا۔
لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے یہ مندر تقریباً 100 میٹر تک ڈھلوان پر آگیا تھا۔سوشل میڈیا پر مندر کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔
تائیوان کے سرکاری ٹی وی چینل نے اسے اٹلی کے ٹاور آف پیسا سے تشبیہ دیتے ہوئے تائیوان کا ٹاور آف پیسا قرار دیا۔
