تاریخی مہنگائی پر وزیراعظم استعفیٰ دیں
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب بے ضابطگیوں پر وزیر اعظم عمران خان میں استععفے کا مطالبہ کردیا ، الیکشن کمیشن وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ڈسکہ انکوائری رپورٹ نے ثابت کیا کہ حکمراں جماعت پی ٹی آئی چوری میں ملوث ہے اور عمران خان کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفی دیں ، عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھننے کی کوشش ہو رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بتائیں کہ ووٹ چوری ثابت ہوچکی، اب کس چیز کا انتظار ہے؟ عمران خان خود کو قانون کے دائرے کار میں لائیں؟ا سابق وزیر اعظم کی طرح قانون کا سامنا کرنے اور پیشیاں بھگتنے کے لیے بڑا دل گردہ چاہئے۔
ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑی گئی تو سیاہ انتخابی اصلاحات کی ضرورت پڑ گئی ، انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پاکستان، عوام اور آئین کے خلاف سازش کا مقابلہ کرینگے۔عوام کو غلام بنانے کا موجودہ حکومت کا سیاہ منصوبہ ناکام بنائیں گے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن نے انکوائری رپورٹ کے نتائج کی روشنی میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ‘قانونی کارروائی’ کا مطالبہ کیا۔
