عائشہ اکرام ریمبو کیخلاف بلیک میلنگ ثبوت پیش نہ کرسکی
مینار پاکستان میں خاتون کو بے لباس کیے جانے کے کیس کے حوالے سے اہم کردارعائشہ اکرام ساتھی ریمبو پر بلیک میلنگ کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی ہیں۔
عائشہ اکرام نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا ، عائشہ کا کہنا تھا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں سے مل کر مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے۔
سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
