مریم نوازکی ٹی ایچ کیو ہسپتال مری آمد،مریضوں کی لائنیں دیکھ کر برہم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک مری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں،او پی ڈی میں مریضوں کی لائنیں دیکھ کر برہمی کااظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےمریضوں کو انتظار کروانے پر ایم ایس کی سرزنش کردی ۔ انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ ہسپتال کے نظام کو درست کریں، مریض دربدر ہورہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کے مختلف شعبے اور وارڈز دیکھے۔ او پی ڈی کا معائنہ، مریضوں سے بات چیت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف قطار میں کھڑی خواتین سے بات چیت اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔گھبرائیں مت!انشاء ٹھیک ہو جائے گی، وزیر اعلیٰ نے مریض ماں بیٹی کو دلاسہ دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے سے اظہار شفقت کیا اور ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی باری باری عیادت کی اور صحت یابی کی دعائیں کیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو اور اور ہسپتال میں موجود سہولیات اورمفت ادویات کے بارے میں دریافت کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال سے واپسی پر خواتین سیکورٹی گارڈ کے کہنے پر تصویر بنوائی اور اسے گلے لگالیا۔
