تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا : اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان احسان اللّٰہ کا مخصوص نشستون کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں پر وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کااحترام کرتے ہیں۔
مرکزی ترجمان اے این پی احسان اللّٰہ نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات پر ہمارے تحفظات آج بھی برقرار ہیں،یہ تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ اور متنازع انتخابات تھے۔انہوں نے کہا کہ آئینی ماہرین اس پر روشنی ڈالیں کہ جو معاملہ سپریم کورٹ میں تھا ہی نہیں،اس پر فیصلہ کیسے کیا گیا؟آئین کی بالادستی کےلیے عدلیہ میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں ان کا حق ہے جن کےاراکین اسمبلیوں میں ہیں۔
