مخصوص نشستوں کا فیصلہ: ایسے فیصلے سیاسی استحکام کو نقصان دیتے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے پاکستان کے سیاسی استحکام کو نقصان دیتے ہیں اور ایسے فیصلوں سے معاشی عدم استحکام بڑھتا ہے۔
مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہیے،انہیں ان کا کام کرنے دینا چاہیے،ہر دفعہ الیکشن کمیشن ہی کیوں غلط ہوتاہے،الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےکام میں مداخلت کیوں کی جاتی ہے؟تمام اداروں کو الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا چاہیے،ان کےساتھ چلنا چاہیے،تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ پاکستان میں ایسا ماحول بننا چاہیےجس سے سیاسی اور معاشی استحکام آئے۔
