ہنگو، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

دوآبہ پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ہنگو میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔تھانہ دوآبہ کی حدود میں علاقہ طورہ وڑی میں پولیس نے مقامی پہاڑی علاقے میں آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کمانڈر حافظ دولت اللہ گروپ سے ہے اور ان کے قبضے سے 4 ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد،چار ہینڈ گرنیڈ،4 آر پی جی سیون،ایک ڈینگر بور،250 کارتوس شامل ہیں۔

ڈی پی او آصف بہادر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے افغانستان کی سمیں اور وہاں کے موبائل فون کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں اور وہ خیبر پختون خواہ میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھے، اور ان کا تعلق ہنگو اور قبائلی ضلع کرم سے ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ہنگو میں بھی دہشت گردی کی منصوبہ کر رہے تھے۔

Back to top button