مون سون بارشیں،24گھنٹوں میں 9افراد جان کی بازی ہار گئے

مون سون بارشوں سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید نوافراد جاں بحق ،آٹھ زخمی ہو گئے۔ 25 جون سے اب تک ملک بھرمیں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعدد 76 تک جا پہنچی ۔این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ پندرہ روز میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں31 بچے ،30مرد اور 15 خواتین شامل ہیں ۔ سب سے زیادہ 48 اموات پنجاب میں ہوئیں۔
بارشوں نے کے پی میں 20 ، بلوچستان میں پانچ اور آزاد کشمیر میں تین افراد کی جان لے لی ۔ بارشوں سے زخمی ایک سو تینتیس افراد میں انچاس مرد، اڑتیس خواتین اوراڑتالیس بچے شامل ہیں ۔
ملک بھر میں بارشوں سے اب تک 78 گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ شدید بارشوں سے ملک کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے
