ترک صدر نے دس ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کر دیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جرمنی اور امریکا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رجب طیب اردوان نے سفارت کاری میں استعمال ہونے والی اصطلاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے وزیر خارجہ کو حکم دیا کہ وہ جلد ان 10 سفیروں کو ’پرسونا نان گراٹا‘ یعنی ناپسندیدہ شخصیات قرار دیں تاہم انہوں نے اس حکم کی تکمیل کی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی۔
واضح رہے کہ ترکی میں سفیروں کو ملک بدر کرنے کے لیے ابتدائی طور پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جاتا ہے ، صدر طیب اردوان نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیر خارجہ سے کہہ دیا ہے کہ ہم ان سفیروں کی میزبانی نہیں کر سکتے ہیں ۔
امریکا، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن کے سفیروں نے پیر کو ایک انتہائی غیر معمولی مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانی حقوق کے رہنما عثمان کاوالا کی مسلسل حراست ترکی پر برے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے جیل سے اے ایف پی سے بات کرتے کہا کہ میری مسلسل حراست کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ حکومت اس افسانے کو زندہ رکھنا چاہتی ہے ۔
