فوج کیخلاف نعرے بازی قومی مفاد کیخلاف قرار

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سرکاری اداروں کے سربراہوں کے خلاف نعرے بازی کو قومی مفاد کے خلاف قرار دے دیا۔

شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے کہا کہ پورے پاکستان میں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جبکہ بے روزگاری عروج پر ہے۔مہنگائی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کے خلاف اپوزیشن متحرک ہوچکی ہے، آئے روز مہنگائی کے بم عوام پر گرائے جارہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وہ 80 افراد پر مشتمل وفد کو لے کر سعودی عرب گئے ہیں، حکومت سے لوگ تنگ آچکے ہیں، لوگ اب فاقہ کشی پر مجبور ہیں، حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، مزید برداشت نہیں کریں گے، ہمارا قافلہ نکل چکا ہے، حکومت کو اب بے نقاب کریں گے ، یہ لوگ کہتے تھے کہ مہنگائی ہو تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے، آج لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں، وزیر اعظم ہر مقام پر یوٹرن لیتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ عوامی جلسوں میں اداروں کے سربراہان کے خلاف نعرے لگانا قومی مفاد کے خلاف ہے، جس نے فیصل آباد جلسے میں نعرے لگائے اس کا پارٹی سے تعلق نہیں ، پارلیمنٹ ہی قانون کی بالادستی کی ضمانت دیتی ہے، سوا تین سال سے حکومت ہر کام صدارتی آرڈی ننیس سے چلارہی ہے ۔

Back to top button