احتجاج میں توڑ پھوڑکا الزام ، پی ٹی آئی کے 12 کارکن گرفتار

تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنان کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملہ پر بھارہ کہو پولیس 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق بھارہ کہو نے پتھراؤ کرنے والے پی ٹی آئی کے 12 کارکنان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والوں میں مجاہد، فرازمان، ہارون، ایاز خان، فضل مولا،عثمان خان، راضمی خان، مہتاب حسین، زاہد حسین شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 78 نامزد اور سینکڑوں نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے۔
