وزیراعظم، مریم نوازکی بھارت سے ہارکے باوجودقومی ٹیم کی حوصلہ افزائی

وزیر اعظم شہبا زشریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کے اعصاب شکن میچ میں بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹ کی شکست کے بعد شاہینوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصاب شکن مقابلہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو شاندار کاوش قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں مقابلہ کو سراہتے ہوئے ٹیم کی تحسین کی، انہوں نے لکھا کہ ٹیم پاکستان گریٹ گیم۔
دوسری جانب میچ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہارنے میں میں کوئی شرم کی بات نہیں، کوشش کرنا اہمیت رکھتا ہے اور ہم نے آج آپ کو کوشش کرتے دیکھا،انہوں نے مزید لکھا کہ آج کا میچ بڑا سنسنی خیز تھا اور کچھ بھی ہوسکتا تھا، ٹیم پاکستان اگلے مقابلے کے لیے تیار رہو۔
