ثانیہ مرزا طلاق کے بعد کیسی زندگی گزار رہی ہیں؟

پی ایس ایل کے میچ میں سابق کپتان شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید گرائونڈ میں پہنچیں تو شائقین نے ثانیہ مرزا کے نعرے لگا دیئے، ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے تاہم پاکستانی شائقین کے دلوں میں اب بھی ثانیہ مرزا کیلئے پسندیدگی کے جذبات زیادہ ہیں، انہوں نے اس کا اظہار پی ایس ایل کے رواں سیزن کے ایک میچ میں اس وقت کیا جب ثنا جاوید میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آئیں تو مداحوں نے انہیں دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نام سے نعرے لگا دیئے۔طلاق کے بعد ثانیہ مرزا بالکل منظر عام سے غائب رہیں تاہم شائقین اب بھی ان کی زندگی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ کیسی زندگی گزار رہی ہیں؟ بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر تصویری جھلکیاں شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، ثانیہ مرزا نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فروری کا مہینہ کیسے گزار رہی ہیں۔شیئر کی گئی ایک تصویر میں ثانیہ مرزا جم میں موجود ہیں، دوسری تصویر میں کہیں سفر پر جا رہی ہیں، تیسری تصویر میں انہیں اپنی دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر میں انہیں گلاب جامن، مشروبات اور کھانے سے لطف اندوز ہوتا دیکھا جا سکتا ہے، چند گھنٹوں قبل پوسٹ کی گئی ان تصاویر کو اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان پر تعریفی کمنٹ بھی کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ اپنی بہترین زندگی گزاریں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر عورت خود مختار ہے تو اسے کسی کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاریں اور ٹینس کے شوق سے بھی لطف اندوز ہوں۔ اللہ آپ کو نظر بد سے بچائے، اریقہ حق لکھتی ہیں کہ اتنی مضبوط بن جائیں کہ لوگ آپ کو دیکھتے رہیں، کئی صارفین نے ثانیہ مرزا سے کہا کہ آپ بہت بدل گئی ہیں تو کئی لوگ ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لے لی ہے۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔ شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔

Back to top button