جاپان: 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

جاپان کے مغربی حصے میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح سویرے آنے والے زلزلے کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ زلزلے سے اب کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔
جاپان میں شدید نوعیت کے زلزلے کے بعد اب سوشل میڈیا پر ویڈیو آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جس میں زلزلے کی وجہ سے عمارتوں کو برے طریقے سے جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔
