آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے شوہر مانی کی وجہ سے ہوں

پاکستان کی شوبز انڈسٹری مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف سپر اسٹار حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج میں جو بھی ہوں، جیسی بھی ہوں اور جتنی بھی مقبول ہوں مانی کی وجہ سے ہوں‘۔
حرا مانی کا شمار پاکستان کی موجودہ دورکی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کامیاب ڈرامے ’دو بول‘ کے بعد اب حرا مانی ایک اور سپر ہٹ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار ادا کررہی ہیں جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
حرا اس سے قبل بھی کئی انٹرویوز میں یہ بات مداحوں کو بتاچکی ہیں کہ وہ اپنے کیریئر میں اتنی مقبولیت اپنے شوہر کی وجہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور اب اداکارہ نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کردی جس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر مانی کو سراہا۔


حرا مانی کا کہنا ہے کہ ‘میں نے حال ہی میں ایک اشتہار دیکھا جس میں ایک لڑکی ٹائر تبدیل کرتی نظر آئی، ویسے تو میں نے کبھی ٹائر تبدیل نہیں کیا لیکن اسے دیکھ کر مجھے ایک دور یاد آگیا’۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘آج سے 11 سال قبل جب میں ایک عام لڑکی تھی تب میری شادی ایک نامور شخصیت سے ہوئی اور مجھے صرف مانی کی اہلیہ کے طور پر پہچانا جاتا تھا’۔
ke67koe3حرا مانی کے مطابق ‘اس وقت مجھے ایک شو آفر ہوا اور میں بےحد ڈر گئی تھی کہ مجھے اس میں کام کرنا چاہیے یا نہیں کیوں کہ اس وقت میرا بیٹا مزمل بھی میرے ساتھ تھا، لیکن میں یہاں مانی کی تعریف کرنا چاہوں گی کیوں کہ اس نے مجھے یقین دلایا کہ اگر ہم چاہیں تو سب کچھ ہوسکتا ہے’۔
حرانے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ‘آج میں جو کچھ ہوں، جتنی بھی مشہور ہوں، ایک بلاک بسٹر ڈرامے کی مرکزی اداکارہ ہوں تو اس کا سارا کریڈٹ مانی کو جاتا ہے کیوں کہ انہوں نے مجھے خود پر یقین کرنا سکھایا’۔
اپنی ویڈیو میں حرا نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بہت ضروری ہے کہ اپنی بیویوں، اپنی ماؤں اور اپنی بہنوں کو یہ بتایا جائے کہ وہ کچھ ہیں، کیوں کہ جب آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کچھ ہیں تو پھر آپ یقیناً کچھ بن کر دکھاتے ہیں’۔
5bcb05ee2f476حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس دوران وہ 19 سال کی تھیں۔یہ دونوں ایک ساتھ کامیاب ڈرامے ’یقین کا سفر‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔
حرا اس وقت ‘غلطی’ اور ‘میرے پاس تم ہو’ نامی ڈرامے میں کام کررہی ہیں، جب کہ ان کا ڈراما ‘دو بول’ بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button