جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سیکرٹریٹ نہیں، الگ صوبہ چاہیے

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہےکہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل الگ صوبہ ہے، ہمیں سیکرٹریٹ نہیں چاہیے، الگ صوبہ چاہیے۔بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ان کے حقوق دلانا ہے، آج مہنگائی عروج پر ہے،کسان پس گیا ہے ،ان کےمسائل بہت ہیں۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لڑایا جارہا ہے،جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل الگ صوبہ ہے، ہمیں سیکرٹریٹ نہیں چاہیے، الگ صوبہ چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیکرٹریٹ نہیں صوبہ مانگا ہے، یہاں کے مسائل کا حل الگ صوبہ، آپ کی اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہے۔پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہر جگہ حکومت کا مقابلہ کریں گے، اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ نہیں ہونے دیں گے ، تمہارا مقابلہ میدان میں کریں گے اور اسمبلیوں میں بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button