قوم ابھی تک مرادسعیدکے 200 ارب ڈالرکے وطن واپس آنےکا انتظارکررہی ہے

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ مراد سعید 200 ارب ڈالر تو لائے نہیں،316 ارب روپے کی نئی پھلجھڑی چھوڑ دی۔وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مراد سعید کی مضحکہ خیز گفتگو دراصل عمران خان کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ مراد سعید 200 ارب ڈالر تو لائے نہیں،316 ارب روپے کی نئی پھلجھڑی چھوڑ دی، قوم ابھی تک مرادسعید کے 200 ارب ڈالرکے وطن واپس آنے کا انتظارکر رہی ہے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےکہا ہےکہ آصف زرداری نے 316 کروڑ روپے کیمپ آفس پر اڑائے، نواز شریف نے بھی کیمپ آفس پر عوام کا پیسہ اڑایا، ان لوگوں کے گھر پاکستان کے عوام کے پیسوں سے چل رہے تھے۔ مراد سعیدکا کہنا ہےکہ یہ لوگ بڑے بڑے محلات میں رہ رہے تھے اور سڑکوں پر پڑے شہری انہیں نظر نہیں آرہے تھے ، وزیر اعظم عمران خان نے احساس پناہ گاہیں تعمیر کرائی ہیں۔
