جنید صفدر کی بارات سے قبل قوالی نائٹ کی تصاویر وائرل
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات سے قبل شبِ قوالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر دلہا دلہن کے ساتھ مریم نواز کے میک اپ اور پہناوے کے بھی خوب چرچے رہے ، قوالی کی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
قوالی کی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ جنید صفدر نے بھی اپنی دلکش آواز میں گیت گنگنایا۔

مداحوں کی جانب سے تصاویر پر اظہارِ خیال کیا اور مریم نواز کے انداز کو دلکش قرار دیا گیا ، مریم نواز نے ڈیزائنر سائرہ شکیرا کا خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا تھا۔قوالی نائٹ کے لیے دلہا نے ہلکے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہنی اور ریشمی شال اوڑھ رکھی تھی۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کا عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں نکاح ہوا تھا جبکہ دونوں کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہوا تھا۔
