نوبیاہتا جوڑا وکی ، کترینہ پہلی بار میڈیا کے سامنے پیش

بالی ووڈ کی نوبیاہتا جوڑی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آ گئے ، دونوں کی 9 دسمبر کو راجستھان میں شادی انجام پائی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل ہنی مون کے بعد واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے جہاں وہ پہلی بار ایک ساتھ میڈیا کے سامنے آئے۔

اس موقع پر وکی نے کترینہ کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور وہ ایک ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے پنک اور گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا اور ان کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی تھی اور چوڑیاں بھی پہن رکھی تھیں۔

Back to top button