امریکا کا بدلتا موقف مذاکرات میں رکاوٹ ہے : ایرانی وزارت خارجہ

 

 

 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کا بدلتا موقف مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ امریکا منجمد اثاثوں کے معاملے پر ہمیں رعایت دینے کو تیار نہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں کچھ نکات پر اب بھی اختلافات موجود ہیں، یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر امریکا سے اختلافات ہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ امریکا منجمد اثاثوں کے معاملے پر ہمیں رعایت دینے کو تیار نہیں۔

آبنائے ہرمز میں امریکا کا دو ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے امریکا غیر ملکی بینکوں میں منجمد اربوں ڈالر جاری کرے، امریکا آبنائے ہرمز میں ہمارے تجارتی جہازوں پر حملے کر رہا ہے۔موجودہ کشیدہ صورت حال کی وجہ امریکا کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی ہے، ایرانی فوج کسی بھی حملےکا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کےلیے تیار ہے۔

 

Back to top button