امن مشن : محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ جس میں امریکا ایران مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایرانی میڈیا کےمطابق محسن نقوی اور عباس عراقچی کی ملاقات میں امریکا ایران مذاکراتی عمل، ثالثی کی کوششوں اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کاکہنا تھاکہ حالیہ صورت حال پر سپریم لیڈر کےلیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی خط لےکر آیا ہوں،سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی لایا ہوں۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجر نشستوں کے معاملے پر حکومت کا مؤقف درست قرار

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے بحران جلد ختم ہوجائے گا۔

 

Back to top button