جوہری معاہدے کی بحالی سے پہلے امریکہ کچھ پابندیاں ختم کرے، ایران

ایران نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی بحالی سے پہلے کچھ پابندیاں ختم کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن تہران کے ساتھ تعطل کے شکار جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق کسی عملی اتفاق رائے سے پہلے کچھ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کریں۔
عالمی خبر رساں ادارے نے ایران کی ایک نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ مطالبہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج اتوار کے روز کیا۔ تہران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا مذاکرات گزشتہ سال کے اواخر سے وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ مذاکراتی نمائندوں کے مطابق اس بات چیت میں حتمی معاہدے کے لیے اتفاق رائے اب بہت قریب آ چکا ہے۔

Back to top button