پی ٹی آئی میں اختلافات،ارکان کا مستعفی ہونے سے انکار

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اختلافات سامنے آگئے،اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اراکین کی رائے ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو اہم تقرریاں اور قانون سازی پرکھل کرکھیلنےکا موقع ملے گا جبکہ متعدد اراکین شیخ رشید اورفواد چوہدری پارٹی کوسیاسی منظرنامے سے آؤٹ کرنےکیلئے متحرک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے اور ہم نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے.
ادھرتحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا آج ہونے والا اجلاس اب کل دن 12 بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔ اراکین آج حلقوں میں عوامی احتجاج کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتے تھے۔
اس قبل عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات 9 بجے بنی گالہ میں ہونا تھا، ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی حکمت عملی اور قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے مشاورت بھی ہونا تھی۔اجلاس میں عمران خان پارٹی کے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے، قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں، عمران خان تمام تجاویز پارلیمانی پارٹی اراکین کے سامنے رکھیں گے اور مشاورت سے استعفوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Back to top button