جیلوں میں مرد و خواتین ورکرز پر تشدد کی تصدیق نہ ہوسکی

 جیلوں میں مرد و خواتین ورکرز سے بدسلوکی اور تشدد کے الزامات پر انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات میں ایک بھی الزام کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سانحہ 9 مئی کے بعد پارٹی ورکرز کی گرفتاری کے بعد یہ الزام عائد کیا تھا کہ خبریں آرہی ہیں کہ خواتین سے جیلوں میں زیادتی ہوئی ہے، عدلیہ سوموٹو ایکشن لے اور خواتین کو رہا کرائے۔

عمران خان کے الزامات کے بعد  نگران پنجاب حکومت کی جانب سے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے تشددکے الزامات مسترد کردیے۔

Back to top button