بجلی صارفین پر 23 ارب سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا، صارفین پر 23 ارب سے زائد بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔
بجلی کے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہوجائے گی، جس کے بعد ملک بھر کے لیے اگلے ماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف مل رہا ہے۔ تاہم جون 2026 سے جاری اس ایڈجسٹمنٹ کی تین ماہ کی مدت رواں ماہ اگست میں ختم ہوجائے گی، جس کے بعد اپریل تا جون 2026 کی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ: ضلع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا آغاز
اس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے کہ بجلی صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ منتقل کیا جائے، جو تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کتنا اضافہ ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ نیپرا کرے گا۔
