اقتصادی پابندیاں ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں: امریکا

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ اقتصادی پابندیاں ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔
امریکی مندوب مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ایران کو وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کی نسبت زیادہ خوف ہے۔ سکاٹ بیسنٹ کی قیادت میں آپریشن اکنامک فیوری ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔
مائیک والٹز نے کہا کہ ایران مذاکرات کی میز پر بار بار نقد رقم اور منجمد اثاثوں تک رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایران میں کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی نے معاشی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ پاسداران انقلاب ایران کی معیشت کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کانگریس اور افواج میں شدید اختلافات
انہوں نے کہا کہ ایران میں کرپٹ اور مذہبی انتہا پسند نظام قائم ہے، ایرانی نظام نے عوام کو دہائیوں سے مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اقتصادی دباؤ کے ساتھ بحری ناکہ بندی بھی ایران پر دباؤ بڑھا رہی ہے اور واشنگٹن کا یہی دباؤ بالآخر ایران کو اپنے مؤقف میں تبدیلی پر مجبور کر سکتا ہے۔
