شرجیل میمن کا سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے الزامات کے خلاف NCCIA سے رابطہ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کر لیا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کےخلاف سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کی تشہیر کے خلاف 9 اگست کو باقاعدہ تحریری شکایت جمع کرا دی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 9 اگست 2026 سے کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس،پیجز اور گروپس پر ان کے اور بیٹے راول میمن کے خلاف جھوٹے، بےبنیاد اور بد نیتی پر مبنی بیانات اور پوسٹیں آنا شروع ہوئیں۔
شرجیل میمن کےمطابق سوشل میڈیا پر الزام عائد کیاگیا کہ گلستانِ جوہر کراچی میں واقع گیسٹ ہاؤس شرجیل میمن کی ملکیت ہے جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیےجانے کا دعویٰ کیاگیا ہے۔
درخواست گزار کےمطابق اس مواد کا مقصد ان کی ساکھ،عزت اور معاشرتی حیثیت کو نقصان پہنچانا ہے۔
شرجیل میمن نے اپنی شکایت میں اکاؤنٹس سے متعلق سکرین شاٹس بھی منسلک کیےہیں اور اپنی عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
سہ ملکی دفاعی معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں : احسن اقبال
شرجیل میمن نے مطالبہ کیاکہ معاملے کا فوری نوٹس لےکر تحقیقات کی جائیں۔
