آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ: ضلع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا آغاز

 

 

 

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلےمیں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

انتخابات کے تیسرےمرحلے کے شیڈول میں تبدیلی کےبعد نئے شیڈول کےتحت 4 اضلاع میں سے ضلع باغ کے 3 اور حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ ہورہی ہے، جب کہ 2 اضلاع پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہےگا۔

یہ حلقے یوں بھی توجہ کامرکز ہیں کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم کانفرنس اور آئی پی پی کے سربراہان اور سابق وزرائے اعظم سردار عتیق اور سردار تنویر الیاس سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور بھی اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کاکہنا ہےکہ حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار ووٹر اپنا حق رائےدہی استعمال کریں گے،چاروں حلقوں میں سکیورٹی کے انتطامات بھی مکمل کرلیے ہیں۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کے پہلے مرحلےمیں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 9 اور پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی۔

دوسرےمرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالےگئے جس میں مسلم لیگ ن 15 اور پیپلزپارٹی 6 نشستیں لینے میں کامیاب ہوسکی۔

 

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اب تک 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

 

 

Back to top button