جیون ساتھی کےغم میں شوہر بھی اسی دن صدمے سے چل بسا

بیوی سےمحبت کی ایک مثال متحدہ عرب امارات میں سامنےآئی جہاں برسوں ساتھ گزارنےوالی اہلیہ کے انتقال پربوڑھا شوہربھی صدمےسےچل بسا۔
ذرائع کے مطابق 107 سالہ غازی علی نے اپنی 90 سالہ اہلیہ کے ساتھ تقریباً 60 سال سے زائد کا عرصہ گزارااوروہ اہلیہ کےدنیا سے جانے کا صدمہ برداشت نہیں کرسکے۔ مرحوم میاں بیوی کےقریبی رشتے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 65 سال سے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے، دونوں بہت بوڑھے اوربیمار تھےاوراس کے باوجود بھی ایک دوسرے سےبےحد محبت کرتے تھے۔
غازی علی کے پوتےنے بتایا کہ دادا کافی عرصے سے بیماری کا شکارتھے، جب دادا کودادی کے انتقال کا پتہ چلا تووہ اس بات کو تسلیم نہیں کرپارہے تھے، دادی کا انتقال اُسی دن صبح کے 4 بجے ہوا تھا جس کےچند گھنٹے بعد دادا بھی دنیا سےرخصت ہوگئے۔ ذرائع کےمطابق دونوں میاں بیوی کی تدفین ایک ہی قبرستان میں کی گئی جہاں دونوں کی قبریں بھی ایک ساتھ ہیں۔
