حدیقہ کیانی کا میوزک ایلبم ریلیز کرنے کا اعلان

معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا، تمام گانوں کی شاعری اداکارہ ، ان کی والدہ اور دیگر افراد نے لکھی ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے ’ڈی ڈبلیو اردو‘ کو انٹرویو کے دوران اداکارہ نے گلوکاری اور اداکاری سمیت دیگر مسائل پر کھل کر بات کی، گلوکارہ کو سب سے زیادہ مشکل پشتو زبان میں گلوکاری کرنے میں پیش آئی۔
گلوکارہ نے چینی اور فرانسیسی زبان کو بھی مشکل قرار دے دیا اور کہا کہ متعدد زبانوں میں گیت گائے مگر سب سے زیادہ مشکل زبان پشتو لگی،
معروف گلوکارہ نے پرانے کلاسیکل گانوں کو نئے انداز میں پیش کرنے کے عمل کو سراہا، تاہم کہا کہ اگر نئے گلوکار پرانے گانوں کو ماضی کے مقابلے زیادہ بہتر موسیقی اور انداز میں پیش نہیں کر سکتے تو پھر ان کے عمل کو کلاسیکل گانوں کی موت قرار دیا جا سکتا ہے۔

Back to top button