حریم شاہ نے تمام سیاستدانوں کو بڑا چیلنج دے دیا؟

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مشکور ہوں کہ انھوں نے میرے کیسز کو ایمانداری سے لیا، ساتھ ہی مخالفین کو للکارتے پوئے کہا کہ اگر کسی کو میرے خلاف کیس کرنا ہے تو شوق سے کرے، خود ہی رسوا ہوں گے، میں تو انتظار کررہی ہوں کہ یہ لوگ کب کیس کریں گے۔ٹک ٹاکر صندل خٹک کی پریس کانفرنس کے ایک روز بعد حریم شاہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں میری ویڈیوز لیک ہوئیں جو میڈیا میں گردش کرتی رہیں، لوگوں نے کہا کہ یہ میں نے خود شہرت کی وجہ سے کیا ہے، لیکن میں نے قانونی طریقے سے اپنا کیس عدالت کے سامنے رکھا اور اللہ نے مجھے کامیابی دی، میں ایف آئی اے کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا کیس ایمانداری سے دیکھا اور میرا ساتھ دیا۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا کی زینت بنی رہتی ہوں، جب بھی میرے بارے میں خبر دیں تو تصدیق کر لیں، اس کیس میں صندل خٹک گرفتار ہوئی، 12 سے 13 دن جیل میں گزارے اور انہیں ضمانت مل گئی جس کے بعد صندل نے پریس کانفرنس بھی کی۔ صندل کو ٹھیک سے بات کرنا نہیں آتی، وہ لوگوں سے جعلی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ صندل نے میری ذاتی ویڈیوز میرے ہی موبائل سے لیک کی تھیں، یہ کام صرف وہی کر سکتی ہے، میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، مجھے معاشرے میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔
سیاستدانوں بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں سیاستدانوں کو کسی ضمرے میں نہیں لاتی، اگر کسی کو میرے خلاف کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، میں تو ابھی پاکستان میں ہوں۔ صحافی کے سوال پر حریم شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے پاس ایک دوسرے کی ویڈیوز ہوتی ہیں لیکن میں اتنی گھٹیا نہیں ہوں کہ صندل کی ویڈیوز لیک کروں، وہ میرے قابل نہیں ہے، میری ایک ہی شادی ہوئی ہے اور جو لوگ پروپیگینڈا کررہے ہیں اس کے سامنے میں حاضر ہوں۔
واضح رہے کہ 27فروری کو حریم شاہ کی ٹوئٹر پر قابل اعتراض ویڈیوز لیک ہوئی تھیں جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا، بعد ازاں حریم شاہ نے ویڈیوز لیک کرنے کا الزام ٹک ٹاکر صندل خٹک پر عائد کرتے ہوئے مئی 2023 میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں ’پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ‘ کے تحت درخواست دائر کی تھی۔
جس کے بعد صندل خٹک نے بھی پشاور کی ایک عدالت سے حریم شاہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے رجوع کیا تھا لیکن عدالت کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے انہیں 12 جون کو گرفتار کر لیا تھا، تفتیش کے بعد 20 جون کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔
