نادیہ جمیل نے یمنیٰ زیدی کو انٹرنیشنل سٹار قرار دیدیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان میں انٹرنیشنل سٹار نظر آتا ہے، وہ ایسی اداکارہ ہیں جو آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتی ہیں۔

نادیہ جمیل کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جہاں انہیں یمنیٰ زیدی کی تعریفیں کرتے سنا جا سکتا ہے، ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ یمنیٰ زیدی بہت کچھ کر سکتی ہے، جب میں اس کی پرفارمنس کو دیکھتی ہوں تو مجھے اس میں انٹرنیشنل سٹار نظر آتا ہے، وہ ایسی اداکارہ ہیں جو آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتی ہیں۔

اس ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے نادیہ جمیل سے یمنیٰ زیدی پر کی جانے والی حالیہ تنقید کے حوالے سے سوالات کیے گئے، متعدد ٹوئٹس پر یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریفیں کی، ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں یمنیٰ کو بہت سراہتی ہوں، ان کا کام ان کے لیے بولتا ہے۔

نادیہ جمیل اور یمنیٰ زیدی کو ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ میں زیادہ پروجیکٹ میں کام نہیں کرتی، لیکن یمنیٰ کے ساتھ ایک بہترین پروجیکٹ پر کام کرنا دلچسپ تجربہ ہوگا، ایک اور ٹوئٹ پر انہوں نے یمنیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ یمنیٰ انتہائی باصلاحیت ہے، اس میں ہر کوئی حیران کیوں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ یمنیٰ کے پاس کوئی عام ہنر نہیں ہے بلکہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں، میں اداکاری کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہوں، جب میں کسی کو دیکھتی ہوں تو پہنچان جاتی ہوں کہ ایک اچھا اداکار کون ہے، ابھی انہیں خود نہیں معلوم کہ ان کے اندر کون سی صلاحیتیں موجود ہیں، اس نوجوان لڑکی کے اندر بہت زیادہ ہنر ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ بہترین اداکاروں میں سے ایک ہے۔

مداح نے ایک ٹوئٹ پر نادیہ افگن کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ ’نادیہ افگن سمجھتی ہیں کہ یمنیٰ ایک اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں، جس پر نادیہ نے جواب دیا کہ ’یہ نادیہ افگن کی رائے ہے، انہیں اپنی رائے کا اظہار کرنے کا پورا حق ہے، میرے خیال سے یمنیٰ بہت زیادہ تعریف کی مستحق ہے، وہ ایک محنتی، ورسٹائل اداکار ہے جو خوبصورت کردار تخلیق کرتی ہیں اور لاکھوں لوگوں کو تفریح فراہم کرتی ہیں، وہ اپنے ہنر پر سخت محنت کرتی ہیں میں بھی ان کا احترام کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا یہ بھی ماننا ہے کہ کوئی اداکار اچھا یا بُرا نہیں ہوتا، بلکہ اچھی اور کمزور پرفارمنس معنی رکھتی ہے، بہت سے اداکار میں دونوں طرح کی پرفارمنس ہوتی ہیں، نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ ’لوگوں کو اپنی رائے دینے کا حق ہے،جب تک لوگ احترام کے دائرے میں رہ کر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے یہ دنیا آزاد ہے۔

نادیہ جمیل کہتی ہیں کہ یمنیٰ کا کام ان کے لیے بولتا ہے، انہیں معلوم ہے کہ وہ کیا کررہی ہیں، اپنے اوپر بھروسہ رکھیں اور لوگوں کو اپنی مختلف رائے کا اظہار کرنے دیں۔یاد رہے کہ جیو ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ کے بعد یمنیٰ زیدی پر کئی اداکاروں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی، حال ہی میں نادیہ افگن نے ایک پرورگرام میں کہا کہ تھا ’یمنیٰ زیدی اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں، نادیہ افگن نے گزشتہ دنوں ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، شو کی میزبان نے نادیہ افگن سے پوچھا کہ جو اس وقت ٹاپ ہیروئنز ہیں، ان میں سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ کون ہے؟ جواب میں نادیہ افگن نے کہا کہ یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔نادیہ افگن کا یہ کہنا تھا اور پورے سوشل میڈیا پرخبر ٹرینڈ کرنا شروع ہوگئی اور ساتھ ہی مداحوں کے درمیان زبردست بحث چھڑ گئی۔

Back to top button