حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پنجاب اسمبلی میں سابق صوبائی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا، حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا منصب خالی تھا۔

Back to top button