حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام چیلنج کردیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
اسلام آبا د ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری اور حنیف عباسی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حنیف عباسی کےخلاف21 جولائی 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، وہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، انہیں ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی2018 کو سزا سنائی،لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کررکھی ہے لیکن مجرم ہونےکا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ اورحنیف عباسی بتائیں کہ کس قانون کے تحت انہیں اس عہدے پرتعینات کیا گیا۔
یاد رہے کہ حنیف عباسی کو27 اپریل2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔
