حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ عوام اٹھارہے ہیں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے چہروں سے خوشی چھین لی ہے، حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں اور سارا بوجھ عوام پر ہے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت پیٹرول، بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف پیدل مارچ کے بعد احتجاجی دھرنے سے  خطاب میں سراج الحق کا کہنا  تھا کہ آئندہ ہفتے یکجہتی فلسطین احتجاجی تحریک ازسر نو چلانے جارہے ہیں،پاکستانی عوام اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج فلسطین میں ہونے والی لڑائی دو ریاستوں کی نہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے، اسرائیل مستقل جارحیت کرتا رہا جسے کوئی روکنے والا نہیں۔

Back to top button