سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین شکنوں کو نشان عبرت بنانے کا وقت آ گیا ہے، ووٹ کو عزت ملنے کی کرن کشمیر کی وادیوں میں پھوٹ چکی ہے۔سنیچر کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے شہریوں کے لیے جاری ہونے والے آن لائن پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے جس طرح مسلم لیگ ن اور مریم نواز کو خوش آمدید کہا یہ ولولہ مجھے ایک روشن پاکستان کی نوید دے رہا ہے ، نواز شریف نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کیسے چند آئین شکنوں نے اچھے بھلے پاکستان کو پٹری سے اتارا ، آج قوم اس کا خمیازہ غربت ، بے روزگاری ، آئین شکنی اور بدامنی کی صورت میں بھگت رہی ہے ، ان کے مطابق کشمیر فروشوں ، ووٹ چوروں کو بے نقاب کرنا بھی قومی خدمت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین شکنوں، ریاست کے اوپر ریاست کے کرداروں اور جمہوریت کو پاؤں تلے روندنے والے کرداروں کو سامنے لانا قومی خدمت بلکہ کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’اگر انہوں نے ہی حکومتیں بنانی ہیں تو پھر عوام کون ہیں؟ ان کے ووٹ کی کیا قدر ہے ، ان کے مطابق یہی بات وہ پاکستان کے لوگوں کو بھی کہہ رہے ہیں اور جتنی جلدی سمجھ جائیں اتنا ہی بہتر ہے؟
بھارت کے زیر اتنظام کشمیر کے رہائشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 25 جولائی کو گھروں سے پوری تیاری کے ساتھ نکلیں ، نہ صرف ووٹ دیں بلکہ ووٹ پر پہرہ بھی دیں ، ووٹ چوری ہوتا ہے تو روشن مستقبل بھی چوری ہو جاتا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ملک کو ایسے عناصر سے پاک کریں جو حکومتیں بناتے اور گراتے ہیں ۔