حکومتی اقدامات کے باوجود ڈالر کی اونچی پرواز
حکومتی اقدامات کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی پرواز جاری ہے ، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، پاکستانی روپے کی قدر ملکی تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔
آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ دیکھا گیااور ایک امریکی ڈالر 170 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک وقت میں قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے بھی دیکھی گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوں گی ۔
گاڑیوں پر قرضے کی زیادہ سے زیادہ مدت کو سات سال سے پانچ سال کر دیا گیا ہے اور گاڑی کے لیے دیئے جانے والے قرضے کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے۔
