حکومتی غنڈوں نے ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتی غنڈوں نے ڈسکہ میں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ ٹرن آوٹ کم ہو۔
ڈسکہ میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا کا کہنا تھا کہ گیس، بجلی چوروں کے خلاف عوام آج ووٹ دیں گے، لوگ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ ووٹرز کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے کارکنان کے آنے پر حکومتی جماعت کے غنڈے چلے گئے۔ پی ٹی آئی کے پولنگ اسٹیشن ویران پڑے ہیں۔ ہر طرف شیر کی آواز آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوام کی رائے ہوگا، سلیکٹڈ ٹولے کے خلاف عوام ووٹ دیں گے۔ جو 5 بجے تک ووٹ نہ ڈال سکیں وہ پولنگ اسٹیشن کے اندر رہیں۔ پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد 8 بجے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
