حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی

مذاکرات کی کامیابی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔
مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں فی لیٹر 99 پیسے کااضافہ متوقع ہے۔
حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق منافع میں99 پیسے یا 25 فیصد اضافہ کرنےکی سمری بھیجی گئی ہے،حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو ہر 6 ماہ بعد منافع کاجائزہ لینےکایقین دلایا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع میں اضافے کے لیے25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
ہڑتال کے تحت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیے گئے تھے جس کے باعث ملک بھر میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

Back to top button