حکومت نے جسٹس (ر) ناصرہ کے گھر چھاپے پر معافی مانگ لی

حکومت نے جسٹس (ر) ناصر جاوید کے گھر پر چھاپہ مارنے پر معافی مانگ لی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) ناصر جاوید کے گھر پر چھاپہ مارنے پر معافی مانگتا ہوں ۔

انہوں نے سياستدان خونیں مارچ کی باتيں نہيں کرتے، جب بھی اس طرح کے دھرنے یا احتجاج ہوئے گرفتارياں ہوتی ہيں، جب ہم پر بلڈوزر چلائے جارہے تھے تب کسی کا ضمير نہيں جاگا، جب پارليمنٹ لاجز میں حملہ ہوا اس وقت ضمير کيوں نہيں جاگا، ايم اين ايز کو اٹھايا گيا، سامان توڑا گيا، کسی کا ضمير نہيں جاگا، اصول کی بات کرنی چاہئے، مذمت سليکٹیو نہيں ہونی چاہئے۔

خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو ہٹانے کيلئے دھرنے، جلوس اور حملے نہ کريں، 2007ء میں ايوان سے استعفے دیئے تو دوسرے ہی دن گرفتار کرليا گيا، ہمارے خلاف تمام غيرآئينی اقدام اٹھائے گئے، عدليہ نے ريليف ديا۔
انہوں نے کہا کہ يہ اصولی نہيں اقتدار کی سياست ہے، جب نواز شريف نااہل ہوا تو ہم نے وکٹيں اکھاڑی اور نہ ہی خونیں مارچ کیا۔

Back to top button