حکومت کا سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فحش اور غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق غیر اخلاقی مواد کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے، ایسے افراد کو حراست میں لیا جائے گا
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اُچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ہم ایسی جرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
