احد رضا میر سجل کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکاری

اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی کی افواہوں میں تیزی آنے کے بعد اب یہ خبر ہے کہ احد رضا میر نے سجل کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

مارچ 2020 کے دوران ابوظہبی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر کہرام بپا کر رکھا ہے۔ ماضی کے معروف اداکار آصف رضا میر کے صاحب زادے احد رضا میر کی جانب سے ڈرامہ سیریل ’’یہ دل میرا‘‘ کے سیکوئل کے لیے سجل علی کے ساتھ سکرین شیئر کرنے سے صاف انکار نے ان علیحدگی کی خبروں کو مزید ہوا دی ہے، علیحدگی کی خبریں سامنے آنے پر دونوں کے مداح سوشل میڈیا پر کافی پریشان دکھائی دیئے۔

دوںوں کی علیحدگی لفظی طور پر ٹاک آف دی ٹاؤن بن گئی ہے، کچھ دن پہلے ان دونوں نے اپنے ایک پروجیکٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی اور مداحوں نے اسے پسند کیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف ان کے پروجیکٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے تھا اور ان کے ذاتی مسائل ابھی تک حل نہیں ہوئے ہیں۔

حال ہی میں اداکار احد رضا میر نے ڈرامہ سیریز ’’یہ دل میرا‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش کی تردید کی، احد اور سجل علی کی فینڈم انہیں مختلف پوسٹوں میں مسلسل ٹیگ کر رہی ہیں کہ وہ انہیں دوبارہ سکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، حال ہی میں ایک مداح نے احد رضا میر کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کے چاہنے والے ارمان کے کردار پر کبھی قابو نہیں پا سکتے، اس فین پیج نے یہ دل میرا کا سیکوئل بنانے کا مطالبہ کیا تھا اور احد رضا میر کے جواب نے ابھی ایک اور بحث شروع کر دی ہے۔

بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کی کراچی شادی میں شرکت

آنگن سٹار نے لکھا ہے کہ وہ اپنے مداحوں سے پیار کرتے ہیں لیکن وہ اس سب سے دوبارہ نہیں گزر سکتے ہیں، اداکار نے واضح طور پر اس درخواست کو ٹھکرا دیا اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ سجل علی کے ساتھ ان کے تعلقات میں کسی قسم کی غیر یقینی صورت حال ہے، صبور علی کی شادی میں احد کی غیر موجودگی نے لفظی طور پر کئی سوالات کو جنم دیا، حال ہی میں عمران عباس بھی سجل علی کو اس ساری پریشانی سے بچانے آئے ہیں۔

جب سے یہ افواہیں گردش میں ہیں، سجل نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ان کے مداح واقعی چاہتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں، سجل اور احد دونوں بہت پروفیشنل ہیں، یہ لوگوں کی پسندیدہ شخصیات ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا دونوں مستقبل میں اپنے رشتے کو قائم رکھنے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں۔

Back to top button