داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ پر3 ماہ 10 دن بعد دوبارہ کام شروع

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جو چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے باعث بند ہو گیا تھا پر3 ماہ 10 دن بعد دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا۔

اپرکوہستان میں برسین کے مقام پر دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں واپڈا اور چائینیز کمپنی کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ملازمین کے لیے کرونا ویکسی نیشن اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا۔

واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ پر کام کی مکمل بحالی مرحلہ وار ہو گی ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈی پی او نے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے اور علاقے میں پولیس کی 9 نئی چیک پوسٹیں قائم کی گئی۔

یاد رہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام 14 جولائی کو ہونے والے دھماکے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔

Back to top button